• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،14ہزار جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد ،مریض 7ہوگئے

راولپنڈی( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جس میں سے چار صرف اگست کے مہینے میں آئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعدادتین ہزار ایک سو 27ہے،اب تک14 ہزار 4سو 72جگہوں سے لاروا برآمد ہوچکا ہے،کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انتظامی کوششوں کے باعث ڈینگی کی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور کنٹرول کرنے کیلئے سخت محنت کی جارہی ہے، گزشتہ برس اسی مدت تک کنفرم مریضوں کی تعداد340تھی۔جبکہ مشتبہ مریض 3ہزار 5سو56تھی ، حکومت پنجاب انسدادڈینگی کے سلسلے میں زیرو ٹالرونس پیرا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی افسر یا اہلکار کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین