• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالجناح جلوس آج امام بارگا حسینہ پشاور سے 10بجے برآ مد ہو گا

پشاور (لیڈی رپورٹر)ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی محرم الحرام ہل بیت ، حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کی بے لوث قربانی کی یاد میں ا انتہائی عقیدت و احترام سے منا نے کے لیے آج نویں محرم الحرام کو عزاداران علم بردار جلوس برآمد کریں گے جبکہ سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے اہل بیت کی یاد میں نوحہ خوانی کی جائے گی ۔ مرکزی جلوس امام بارگا حسینہ پشاور صدر سے صبح دس بجے برآ مد ہو گا جبکہ شبیہ علم و ذوالجناح بردار م ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام چار بجے امام بارگا واپس لوٹے گا ۔ جبکہ شہر میں امام بارگا ہ بی بی زخریہ سے سپہر تین بجےبھی جلوس برآ مدہو گا جس میں سینہ کوبی ، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کی جائے گی ۔علاوہ ازیں آج شب عاشورہ کے لیے رات بھر علم جلوس مختلف امام بارگاہوں سے برآمد ہونگے جن میں عزادار امام حسین پر ڈھائے جانےوالے ظلم کی یاد میں سینہ کوبی کریں۔
تازہ ترین