• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروز نے صدف کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دیدیا

اداکار شہروز سبزواری نےشادی کے بعد اپنی اہلیہ صدف کنول کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام میں انہیں اپنی مسکراہٹ کی وجہ قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پرشہروزنے صدف کنول کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اور صدف کی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ” تم وہ وجہ ہو جس کے باعث میں ہرروز مسکراتا ہوں“۔


شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پیغام میں صدف کو اپنا سب کچھ قرار دیتے ہوئے لکھا ” ہیپی برتھ ڈے مائی آل “۔

واضح رہے کہ چار روز قبل صدف نے بھی شہروزکی 35 ویں سالگرہ پر اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے لکھا تھا ” روحوں کا ملاپ ظاہری حالت سے نہیں، ارتعاش سے ہوتا ہے، سالگرہ مبارک ہو‘‘۔


شہروز کیلئے ’’ مائی ڈارلنگ سول‘‘ لکھنے والی صدف نے کیپشن میں لویو لکھ کر ان سے محبت کا اظہاربھی کیا تھا۔

تازہ ترین