ملتان( اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے وہ خود ہی واپس آجائیں اور اپنا وعدہ پورا کریں، شہباز شریف گارنٹی کے مطابق نواز شریف کو وطن واپس لائیں۔ تفصیلات کےمطابق نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف علاج کے لئے گئے آج انکی صحت ٹھیک دکھائی دیتی ہے،نواز شریف اپنا وعدہ پورا کریں اور وطن واپس آئیں۔شہباز شریف میاں صاحب کی واپسی کے گارنٹر ہیں۔وہ بھی دی گئی گارنٹی کے مطابق نواز شریف کو وطن واپس لائیں۔