پشاور( کرائم رپورٹر) گلبرگ نمبر تین پشاور میںدن دیہاڑے چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور سامان چوری کر لیا ۔ فضائیہ انٹر کالج میں ڈیوٹی انجام دینے والے شہزاد اکبر نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ ڈیوٹی کے لئے گیا جبکہ اس کی اہلیہ اسکے والد کے ہمراہ امین کالونی میں واقع بھائی کے گھر گئی تھی اس دوران چوروں نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر 32لاکھ روپے کی نقدی اورانعامی بانڈز چوری کر لئے اورفرار ہو گئے اس نے معلومات کیں تو پتہ چلا کہ اس کے گھرسے چوری میں اسکا ہمسایہ سہیل ولد افضل ملوث ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔