ملتا ن میں یوم عاشور پر کئی من حلیم بڑی دیگ میں تیار کی گئی ،10 من گائے کا گوشت ، 4 سو کلو گندم اور جو ، 4 دالیں 4 سو کلو ، 10 کلو گرم مصالحہ اور اوپر سے پیاز ، ہری اور سرخ مرچ کا تڑکا لگایاگیا۔
یوم عاشور پر 2012ء سے ہر سال تیار کی جانے والی بڑی دیگ میں اس سال بھی منوں کے حساب سے حلیم تیار کی گئی۔
حلیم کی تیاری میں 30 سے زائد افراد نے حصہ لیا ، کئی گھنٹوں تک پکانے کے دوران باری باری سب نے حلیم میں گھوٹا لگایا ۔
منتظمین کا دعویٰ ہے کہ حلیم 25 سے 30 ہزار افراد میں تقسیم کی جائے گی ، حلیم کی تیاری کے دوران ہی دور دراز سے آئے لوگوں کا حلیم کھانے کے لئے رش لگ گیا ۔