بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کی ایک روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے، اُن کی اس تصویر نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ آنسو بہاتی نظر آرہی ہیں۔ فوٹو میں سہانا خان کے آنسو صاف نظر آرہے ہیں، اُن کی اس روتی تصویر نے سب ہی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
سہانا خان نے اپنی جذباتی تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو اگر آپ نے مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھاہے۔ اس کے آگے انہوں نے quarantine filming لکھا اور کئی اموجیز کا استعمال بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ سہانا خان کی یہ تصاویر کسی فلم یا شارٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہیں، اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر سہانا خان واقعی یہ فلم کے لیے کر رہی ہیں تو اُن کی ایکٹنگ اسکلز واقعی حیران کر دینے والی ہیں۔
سہانا خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے سوال پراُن کے والد شاہ رخ خان پہلے ہی یہ صاف کہہ چکے ہیں کہ اس کا فیصلہ خود سہانا کریں گی، انہوں نےمزید کہا تھا کہ سہانا پڑھائی مکمل ہونے کے بعد ہی یہ فیصلہ لیں گی کہ اُنہیں کیا کرنا ہے۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اکثر اپنی تصویروں کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب لاک ڈاؤن کے بعد ایک مرتبہ پھر سے وہ سرگرم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنا ایک ’انڈور فوٹو شوٹ‘ کرایا ہے، جس میں وہ کتابوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری میں اسٹار کڈس کا زمانہ ہے ۔ کوئی فلموں میں شاندار ڈیبیو کرچکا ہے تو کسی کی انٹری کی تیاری چل رہی ہے۔ وہیں اس درمیان میں ہر کسی کو انتظار ہے کہ شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان اس انڈسٹری میں کب قدم رکھیں گی۔