صوبائی وزیر بلدیات، اطلاعات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر ازسرنو بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ازالہ کیا جائے گا، حکومت سندھ تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کو قدرتی آفات میں صوبائی حکومتوں کی مدد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سیاست برائے سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، تمام صوبے کے لیے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے خصوصی طور پر آفت زدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔