• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب کی صورتحال میں قوم خصوصی نوافل ادا کرے: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف نے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی نوافل ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں تاکہ بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ رکے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات گہرے دکھ اور رنج کا باعث ہیں، اہل پاکستان جہاں جہاں اور جس جس طرح بھی متاثر ہوئے ان سے ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ پارٹی عہدیداران، منتخب نمائندے اور کارکنان متاثرین کی مدد میں پیش پیش رہیں، ہنگامی حالات سے دو چار پاکستانیوں کی مدد ہم سب کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

تازہ ترین