• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی


وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

تازہ ترین