• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزان بینک چھوٹے کریانہ اسٹورز کو فنانسنگ فراہم کرے گا

کراچی(اے پی پی) میزان بینک نے ایم ایس ایم ایز(چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار)کوشریعہ کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ فراہم کرنے کیلئے فنجا کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ فنجااسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سے ریگولیٹڈ ملک کا پہلافن ٹیک ہے ۔ مقامی چھوٹے کاروبار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس شعبے کو مالیاتی شعبے تک محدود رسائی حاصل ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلتے ہی صارفین کی بڑی تعداد محفوظ طریقے سے خریداری کرنے کیلئے بڑے بڑے گروسری اسٹورز جانے کے بجائے قریبی کریانہ اسٹورزکو ترجیح دینے لگی۔ ان چھوٹے کریانہ اسٹورز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو دیکھتے ہوئے میزان بینک نے یہ محسوس کیا کہ اس شعبے کو اپنی سیلز کو بہتر بنانے اور کاروباری نمو حاصل کرنے کیلئے مالی اعانت کی اشد ضرورت ہے۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزان بینک اور فنجا کے درمیان شراکت داری سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباراسلامک فنانسنگ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین