• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1300 سی سی اور زائد کارروں کی فروخت میں 60.88فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی موٹرکارروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 60.88 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ءمیں ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی 5694 یونٹس کاروں کی پیداواراور5803 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی5582 یونٹس کاروں کی پیداواراور3607 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2020ءمیں ہونڈاسوک اورسٹی ک فروخت میں اضافہ کی شرح 52.20 فیصد رہی، جولائی میں ہونڈاسوک اورسٹی کے 2210 یونٹس فروخت ہوئے، گزشتہ سال جولائی میں ہونڈاسوک اورسٹی کے 1452 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔جولائی میں ٹویوٹاکرولا کی فروخت میں 29 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی 2020ءمیں ٹویوٹاکرولاکی 1561 یونٹس کی پیداواراور1568 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جولائی میں ٹویوٹاکرولا کی 2827 یونٹس کاروں کی پیداواراور1981 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح اسی مدت میں سوزرکی سویفٹ کی 182 یونٹ کاروں کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں سوزوکی سویفٹ کے 174 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

تازہ ترین