• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی اسلام آباد آمد، فضل الرحمٰن ڈیرہ چلےگئے

اسلام آباد(فاروق اقدس)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جوگزشتہ کئی دنوں سے وفاقی دارالحکومت میں واقع اپنی رہائشگاہ پرسیاسی سرگرمیوں اورآل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکیلئے رابطوں میں مصروف تھے پیر کی شب اسلام آبادسے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد میں سیاسی مصروفیات کو چھوڑ کراچانک اپنے آبائی علاقے روانگی کو اس لیے بالخصوص زیربحث لایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز جوکل لاہورسے اسلام آباد پہنچی ہیں اور آج (منگل)کوبھی اسلام آباد میں ہی ہونگی۔ قیاس کیا جارہا تھا کہ ان کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات متوقع ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ مریم نواز نے مولانا فضل الرحمن کو ملاقات کیلئے رائے ونڈ آنے کی دعوت دی تھی، تاہم مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ"ہمیں کوئی باضابطہ دعوت نہیں ملی"۔ان کی اچانک روانگی کے حوالے سے رابطہ کرنے پرترجمان کی حیثیت رکھنے والے ان کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی پیشی پراسلام آباد آئی ہیں۔

تازہ ترین