• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر موجود پانی نظام شمسی کے اندر ہی موجود مواد سے بنا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زمین پر موجود پانی ایسے مواد سے وجود میں آیا جو اس وقت نظام شمسی میں موجود تھے جس وقت کرہ ارض وجود میں آ رہا تھا۔ اس نئی تحقیق کے نتائج سائنس میگزین میں شائع ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ انکشاف حیران کن ہے کیونکہ زمین بنانے والے عناصر کے متعلق اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خشک تھے۔ فرانس کی لورین یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق، اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین بنانے والے عناصر نے ہی زمین پر موجود پانی کے وجود میں اہم کردار ادا کیا ہوگا۔ محققین نے بتایا ہے کہ ایک مخصوص قسم کے شہابیے Enstatite Chondrite میں اس قدر زیادہ ہائیڈروجن ہوتی ہے جس سے زمین پر موجود پانی کا تین گنا حصہ پیدا ہوا ہوگا۔ یہ شہابیہ مکمل طور پر ایسے مواد سے بنا ہے جو نظام شمسی کے اندر ہی موجود ہوتا ہے۔

تازہ ترین