• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فریال پر فردِ جرم 9 ستمبر کو عائد ہو گی


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، اس موقع پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

تازہ ترین