احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فردِ جرم کی کارروائی 29 جولائی تک مؤخر کر دی۔
احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
اس موقع پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے ملزم عبدالغنی مجید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
آئندہ سماعت کے موقع پر ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے نیب سے ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔