• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشانت بیک وقت دونوں ہاتھوں سےلکھ سکتے تھے

آنجہانی بھارتی اداکار سوشات سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کریتی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوشانت سنگھ کتنے ذہین اور باصلاحیت انسان تھے ۔

سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کریتی کی جانب سے اپنے آنجہانی بھائی سوشانت سنگھ سے متعلق سوشل میڈیا پر آئے دن پرانی یادیں اور نئی معلومات شیئر کی جار ہی ہیں، شویتا سنگھ کی جانب سے اب حال ہی میں اپنے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوشانت سنگھ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے ۔


سوشانت کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوشات سنگھ بیک وقت اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ سے لکھ رہے ہیں ۔

شویتا نے اپنے باصلاحیت اور ذہین بھائی سوشات سنگھ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’ بہت کم لوگ دنیا میں ایسے پائے جاتے ہی جو بیک وقت دونوں ہاتھوں سے لکھ سکیں، ایسے افراد کی تعداد دنیا میں صرف ایک فیصد ہے ۔‘

شویتا سنگھ کی ویڈیو پر سوشانت سنگھ کے مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین