• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی مہنگی کرکے زیرو بن گئے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ کاروبار ٹھپ ہے، ٹیکس پر ٹیکس لگا کر عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کے-الیکٹرک کی مذمت کرنے والے وزیراعظم اور ان کے وزراء کس منہ سے عوام پر مہنگی بجلی کا بم گرا رہے ہیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین