• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت دھماکہ متاثرین کیلئے 64ملین یورو کا امدادی سامان

برسلز( حافظ انیب راشد ) یورپین یونین نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے متاثرین کی امداد کیلئے اب تک 64 ملین یورو کا سامان فراہم کیا ہے۔ یہ بات یورپین خارجہ امورکے ذمہ دار ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتائی گئی۔ یورپین کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارسک کے مطابق 12 ٹن ضروری امدادی سامان لیکر یونین کا دوسرا جہاز بیروت پہنچا ہے ۔ جس میں مختلف طبی آلات، موبائل ہسپتال اور فیس ماسک شامل ہیں، یہ ضروری سامان سپین، فلپس فاؤنڈیشن اور اینٹورپ یونیورسٹی نے عطیہ کیا ہے۔ کرائسز کمشنر کے مطابق بیروت پورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے بعد سے لیکر ابتک یورپین یونین 64 ملین یورو مالیت کا 29 ٹن امدادی سامان انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت لبنان کو فراہم کرچکا ہے۔ 

تازہ ترین