• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ محمود خان میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے، پرویز خٹک

کراچی(جنگ نیوز)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان تو میرے بغیر ہل بھی نہیں سکتے ہیں۔وفاقی وزیر کے بلند و بانگ دعوؤں سے بھری ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں پرویز خٹک نے کہا کہ جو میں کہتا ہوں محمود خان وہی کرتے ہیں۔انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ نوشہرہ کے ہر گلی کوچے سے باخبر ہوں، کہاں کہاں کیا کام کرنا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے دوست ہیں، ان کی مشاورت سے کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین