کراچی(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم ہے، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھا کر ہیرو بننے کی کوشش کرنے والے بجلی مہنگی کرکے زیرو بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں مجرمانہ تاخیر کی۔