اسلام آباد(نمائند ہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ 9 ستمبر مقرر کردی۔ منگل کو سماعت کے دوران سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جنہیں عدالت نےمنظورکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی ہدایت کی،اور سماعت 9 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سمت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔جبکہ پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفر عباسی نے عدالت کو بتایاکہ ضمنی ریفرنس میں3نئے ملزمان کو شامل کیاگیاہےجس پر عدالت نے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9 ستمبر تک ملتوی کردی۔