اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے، چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہوجائیں گے۔معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتا ہوتی ہے، ابھی لیگی قیادت عدالت سے باہر آ کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دیگی۔