• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکتوبر کے مہینے سے ساٹھ بچیوں کیساتھ سکول کھول دیا جائے‘وزیر تعلیم

پشاور ( نیوزڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ ماڈل سکول میں داخلے اکتوبر کے مہینے سے شروع ہوں گے جبکہ داخلوں کے لئے اشتہار ستمبر کے مہینے سے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل سکول کا نام تبدیل کر کے کہ فاطمہ جناح پبلک سکول رکھ دیا جائے جس کا ایبٹ آباد پبلک سکول کے ساتھ الحاق ہوگا اور وہی پرنسپل اس سکول کا بھی سربراہ ہوگا۔ جبکہ وائس پرنسپل کی پوسٹ پر لازماً خاتون وائس پرنسپل کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔اکبر ایوب خان نے ہدایت کی کہ بچیوں کی تعلیم کے لیے بنائے گئے اس سکول میں 70 فیصد بورڈنگ اور 30 فیصد ڈی سکالرز بچیاں داخل کروائی جا ئیں اور اکتوبر کے مہینے سے ساٹھ (60) بچیوں کے ساتھ سکول کھول دیا جائے۔نیز سکول میں ساتویں کلاس سے نہم کلاس تک داخلے دیئے جائیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے یہ بھی ہدایات بھی کی کہ سکول کے لیے سٹاف کی تعیناتی کا عمل فوراً شروع کیاجائے اور اس کے لیے اشتہار اسی مہینے میں شائع کیا جائے اور تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائینگی۔
تازہ ترین