• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ضلع بہاولپور میں کورونا وائرس ایک اور ڈاکٹر کی زندگی لے گیا۔

کورونا وائرس میں مبتلا سابق سینئر میڈیکل آفیسر بہاول وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر محمد حنیف سول اسپتال میں دم توڑ گئے۔

اسپتال میں اس وقت بھی کورونا وائرس کے داخل مریضوں کی تعداد 5 ہے۔

سول اسپتال کے ایم ایس کے مطابق بہاول وکٹوریہ اسپتال کے سابق سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف سول اسپتال میں کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان، نشتر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

ڈاکٹر محمد حنیف کورونا کا شکار تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے سول اسپتال کے کورونا وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔

چند دن قبل حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین