شیخوپورہ ،ہرن مینار کی آبادی میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے ڈنڈے مار مار کر بیوی کو قتل کر ڈالا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
بیوی فوزیہ کو قتل کرنے کے بعد شوہر خود بھی بے ہوش ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کو لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا جبکہ بے ہو ش شوہر کو حراست میں لےلیا ، پولیس کے مطابق ملزم ریاست بے ہوشی کا ڈراما کر رہا ہے۔
فوزیہ 3 بچوں کی ماں تھی،بچوں میں 9سالہ نشاء، 7 سالہ حمزہ اور 5 سالہ حیدر شامل ہیں، بڑی بیٹی نشاء کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیا ن جھگڑا چلتا رہتا تھا۔