• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور اتحادی سینیٹر ز کو کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات کل شام ساڑھے 4 بجے ہوگی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان سینیٹرز کے مسائل سنیں گے اور انہیں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی سے متعلق ہدایت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہوجائے، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے۔

تازہ ترین