• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بی آر ٹی کی بس خراب ہونے سے مسافر پیدل چلنے پر مجبور


پشاور میں بی آر ٹی کی ایک بس خراب ہونے سے مسافر پیدل چلنے پر مجبور ہوگئے، بس خراب ہونے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں بس خراب ہونے کے بعد مسافر پیدل چلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب بی آر ٹی منصوبے کا انتظام سنبھالنے والی ٹرانس پشاور کمپنی کے مطابق بی آر ٹی بس میں ٹیکنکل خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو دور کرکے بس منزل کی جانب روانہ کردی گئی تھی۔

تازہ ترین