• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلخانہ آپ کو سب سے اچھی خوشی دیتے ہیں، وہاب ریاض

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ 2 ماہ بعد گھر واپس آکر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

وہاب ریاض نے دورہ انگلینڈ کے بعد وطن واپسی پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی وڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں اپنے بچوں سے مل رہے ہیں اور انہیں بہت پیار کر رہے ہیں۔

وہاب ریاض نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 2 ماہ کے طویل دورے کے بعد گھر واپسی اور فیملی کے ساتھ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اہلخانہ آپ کو سب سے اچھی خوشی دیتے ہیں۔

گاڑی میں موجود وہاب ریاض کے بچے بھی ان سے مل کر بہت خوش ہو رہے ہیں اور والد سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی ملنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے وہاب ریاض کے 19ویں اوور کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا تھا۔ میچ میں وہاب ریاض نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تازہ ترین