کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں اداکارہ مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی تھی اداکار ہ نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصویر جاری کردی ۔معروف اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اور اداکارہ مومل شیخ کے ہاں 20 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دو روز قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر دی تھی کہ ان کی فیملی میں نئےممبر کااضافہ ہوا ہے جس کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے ۔گزشتہ روز مومل شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ موجود ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ بیٹیاں ﷲ کی رحمت ہوتی ہیں، وہ آپ کے دل کو گرما دیتی ہیں اور آپ کی زندگی کا رخ موڑ دیتی ہیں، ﷲ میری ننھی علیہا کو دنیا بھر کی خوشیاں اور صحت عطا کرے، اور آپ سب بھی میری چھوٹی شہزادی کے لیے دعائیں کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ﷲ تیرا شکر۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر اُنہیں مداحوں اور دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔انسٹاگرام پر مومل شیخ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بیٹی کی پیدائش پر اُنہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 20اگست کو ہوئی تھی لیکن اُن کی جانب سے اس بات کا اعلان31اگست کو سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔