راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس اور بدسلوکی کیس کے ایک ملزم کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔ راولپنڈی میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے پیش آنے والے واقعہ میں درج مقدمے کی سماعت بدھ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے کی۔ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے میں ایک ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔