کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سنیئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے ، دورے کے دوران وہ الخدمت کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمد کرد کے ہمراہ سیلاب و بارش سے متاثرہ علاقوں جھل مگسی ، خضدار ، نصیرآباد کا دورہ کریں گے۔