ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے مظفر شاہ جیلانی کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کیلئے خیرپور میں قل خوانی کی تقریب میں ملتان سے بھی پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی، یہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، قمر زمان کائرہ ، منظور وسان ،پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے رابطہ سیکرٹری عبدالرئوف خان لودھی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یاسین، سعید غنی، ناصر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔