ورلڈ بنک گروپ کی ٹیم نےآپریشن آفیسر سائمہ زبیری کی زیر قیادت گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔
انہوں نے گوجرانوالہ چیمبرکے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد پنجاب میں توانائی کے ضیاع کو روکنے کیلئے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلہ میں گوجرانوالہ چیمبر انڈسٹری عوام میں توانائی بہترطریقے سے استعمال کروانے میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا کرداراداکرے۔
اس موقع پرچیمبر کے سابق صدر خواجہ خالد حسن ،ورلڈ بنک گروپ سے اسٹورٹ جفکوٹ ڈائریکٹر ،سوممائے فون امونوسک ڈائریکٹر کے علاوہ دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔
گوجرانوالہ چیمبر انڈسٹری کے نائب صدر شیخ عبدالرؤف نے کہا کہ گوجرانوالہ ایس ایم ای کا حب ہے جبکہ صنعتی لحاظ سے یہ پاکستان کا اہم شہر ہے، ورلڈ بنک کی پاکستان کیلئے مختلف شعبوں میں خدمات اوراب توانائی کی بچت کے سلسلہ میں ان کی کاوشیں نہایت قابل ستائش ہیں۔