• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہبر کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن کی اے پی سی 20ستمبر کو اسلام آباد میں زرداری کے گھر ہوگی

اپوزیشن کی اے پی سی 20ستمبر کو اسلام آباد میں زرداری کے گھر ہوگی


اسلام آبا د(خبرایجنسی) رہبر کمیٹی کا اجلاس، اپوزیشن کی اے پی سی20ستمبرکو اسلام آباد میں زرداری کے گھر ہوگی۔

اکرم درانی کاکہنا ہےکہ اپوزیشن کا اتحاد ملکی ضرورت ،ان ہائوس تبدیلی کرنی ہے یا کچھ اور سب طےکیا جائیگا،اے پی سی ایجنڈے میں بغیر مداخلت آزاد انتخابات ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاہےکہ FATF کےمطابق اقدامات کیلئے تیار ہیں اور تھےمگر حکومت نے بلڈوز کیا،احسن اقبال کاکہناہےکہ بھارت کشمیر ہڑپ کرگیا حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔

تفصیلات کےمطابق متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے 20ستمبر کو بلاول ہائوس میں اے پی سی بلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن کا اتحاد ملکی ضرورت ہے ،اے پی سی ایجنڈے میں آزاد انتخابات ہیں جن میں مداخلت نہ ہو ،ان ہائوس تبدیلی کرنی ہے یا کچھ اور ، یہ سب اے پی سی طے کریگی،جتنی بات ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے۔

اتنا کرنے کو تیار ہیں اور تیار تھے مگر حکومت نے بلڈوز کیا،آدھے سے زیادہ پاکستان اپوزیشن ہے ہم پاکستان کو گرے لسٹ میں کیسے رکھنے کے حامی ہوسکتے ہیں،عمران خان نے کشمیر سرنڈر کردیا ہے ،ہمیں وزیر اعظم کس منہ سے طعنہ دیتے ہیں اپوزیشن اور بھارت کا ایف اے ٹی ایف پر موقف ایک ہے۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جے یو آئی آ(ف) کے رہنما اور کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کے گھر پر ہوا جس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے، کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے اور مستقبل پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل بھی شریک ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے حوالے سے مشاورت اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرح نئے میثاق کے نام پر بھی غور کیا گیا۔

تازہ ترین