اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے‘ زرداری اور شہبازمیں مال بچانے پر بات چیت ہوئی‘پی ٹی آئی نے غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں‘اب تمام سیاسی جماعتیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائیں۔