• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں سرکا ری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے طریقہ کار تبدیل کر دیا، میٹرک، انٹر اور انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کی الگ الگ درجہ بندی کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے، میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے میٹرک کے 10 فیصد نمبر، میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کےلئے انٹر کے 40 فیصد نمبر جبکہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کے 50 فیصد نمبر ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ کےلئے پاسنگ مارکس 60 فیصد سے کم کرکے 33 فیصد کردیے گئے ، پرائیویٹ میڈیکل کالجز اپنے ہی صوبے کے طلباء کو داخلہ دینے کے پابند ہوں گے۔

مقامی طلباء نہ ہونے کی صورت میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز دیگر صوبوں کے طلباء کو داخلہ دیں گے، انٹر امتحانات میں 65 فیصد نمبر لینے والے طلباء میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے لینے کے اہل ہوں گے ۔

ایف ایس سی پری میڈیکل یا اس کے مساوی تعلیم کے حامل طلبا انٹری ٹیسٹ میں بیٹھ سکیں گے بیرون ملک او لیول اور اے لیول تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بیرون ملک کوٹہ کے تحت داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق دوسرے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت کے حامل اور بیرون ملک مقیم طلباء داخلے کے اہل ہوں گے۔


تازہ ترین