• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ماضی کے کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچہ غیر فعال قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے کھیلوں کے تنظیمی ڈھانچے کو غیر فعال قرار دے دیا، اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل ہے

عمران خان کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کا نیا اسپورٹس میپ مرتب کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں وفاقی اور صوبائی سطح پر اسپورٹس بورڈز کی از سرنو تشکیل کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ پوٹینشل ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ، ہاکی، اسکواش میں ملک کا نام روشن کیا۔

عمران خان نے کہا کہ سفارشی کلچر اور کرپشن سے کھیلوں میں کارکردگی غیر معیاری ہوتی گئی، ماضی کا کھیلوں کا تنظیمی ڈھانچہ غیر فعال ہوچکا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر فعال ڈھانچے کی وجہ سے قومی ٹیلنٹ کی حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، جس سے پاکستان میں کھیلوں کی بحالی کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین