• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اور خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  کورنگی صنعتی ایریا چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 30 برس کا نوجوان جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی،گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے لکی چڑھائی کے قریب کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 50سالہ جہانگیر جاں بحق ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 7اے میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45سالہ ثاقب جاں بحق ہوگیا۔بہادرآباد تھانے کی حدود شبیرآباد میں واقع گھر سے 55سالہ امت اللہ کی 3دن پرنی لاش ملی ،ملیر سعودآباد قبرستان سے کئی روز پرانی خواجہ سرا کی لاش ملی۔  

تازہ ترین