کوئٹہ(جنگ نیوز)کوئٹہ میں ماڈل کورٹ نے سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو ٹریفک اہلکار ہلاکت کیس میں عدم ثبوت پر باعزت بری کر دیا۔ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ کی ہلاکت کے کیس کی سماعت آج ماڈل کورٹ میں ہوئی، ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔