• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی سالگرہ عوامی اجتماع کیصورت میں منائی جائے گی،پیپلز پارٹی

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل اور ملک عثمان نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ اب ہر سال ایک عوامی اجتماع کی صورت میں منائی جائے گی۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پہلی تقریب 21ستمبر پیر چودھری اسلم گل کی رہائش گاہ گلبرگ لاہور میں ہوگی۔سالگرہ تقریب میں ر قمر زمان کائرہ ،چودھری اعتزاز احسن,چودھری منظور احمد اور دیگر سینئر صوبائی و مرکزی پارٹی رہنما تقریب سے خطاب کریں گے۔
تازہ ترین