• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، اسد عمر

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، اسد عمر 


کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان کی توجہ کراچی پر مرکوز ہے، اس وقت کراچی سیاست نہیں صرف کام چاہتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کراچی کا ایک بڑا مسئلہ بجلی کا بھی ہے، مراد علی شاہ سے بھی بجلی کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ اب سنجیدگی سے کے الیکٹرک کے بارے میں سوچنا ہوگا، سپریم کورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے لائسنس میں بھی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنجیدگی سے یہ آپشن بھی دیکھنا ہوگا کہ کے الیکٹرک موجودہ انتظامیہ کے پاس رہنی چاہیے یا یہ ذمہ داری حکومت لے۔

تازہ ترین