• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کی کمپنی کے 4رکنی وفد کا بہاولپور میں ہیڈ آفس کا دورہ

بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (بی ڈبلیو ایم سی) کو نئی لینڈ فل سائیٹ کے حوالے سے معاونت اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترکی کی کمپنی کے 4رکنی وفد نے بہاولپور میں کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت ترکی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر محمد فاتح کر رہے تھے جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر منیجر آپریشن ملک سہیل احمد و دیگر افسران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔منیجنگ ڈائر یکٹر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر نے وفد کو کمپنی کی تجویز کردہ 2 نئی لینڈفل سائیٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ترکی کمپنی کے وفد نے ایم ڈی محمد نعیم اختر اور کمپنی افسران کے ہمراہ بھنڈا داخلی اور بستی نو آباد کے قریب واقع لینڈ فل سائیٹس کا دورہ کیا۔ ایم ڈی محمد نعیم اختر نے انہیں نقشہ جات پر دونوں لینڈ فل سائیٹس کے محل وقوع،ماحولیاتی اثرات اور آبادی سے فاصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
تازہ ترین