وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے، دشمن ہماری امن و استحکام کی جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھے۔
نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی سازش تسلیم نہیں کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ مخالفین کے پاس ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبے میں میرے دور حکومت کی پالیسیز کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیروزگاری سمیت کرپشن کے خلاف بھرپور جہاد کر رہی ہے۔