خیبرپختونخوا حکومت نے احیائے پشاور پروگرام کے تحت وزیر باغ کی بحالی کے پروگرام کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اور ایم این اے شوکت علی نے پشاور میں منعقدہ تقریب میں افتتاح کیا۔
کامران بنگش نے کہا کہ پروگرام کے تحت 10 کروڑ کی لاگت سے وزیر باغ کی رونقیں بحال ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے باغات و تفریحی مقامات کی بحالی وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے، وزیر باغ میں مختلف سہولتوں اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔
کامران بنگش نے یہ بھی کہا کہ احیائے پشاور پروگرام کے تحت پشاور کی رونقیں بحال کی جائیں گی، بہت جلد وزیراعلیٰ محمود خان پروگرام کیلئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔