کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس پر گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس گلی نمبر آٹھ میں رہائش پذیز علی اکبر نے گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پربیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں داماد علی اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔