• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارجنٹ قتل کیس؛ عبدالمجید اچکزئی کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ


کوئٹہ کی پولیس نے سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈيشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔

عبدالمجید اچکزئی کی رہائی سے متعلق سیشن کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے عبدالمجید اچکزئی کےخلاف کافی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لائے گئے، تمام 20 گواہوں میں سے کسی نے بھی تصدیق نہیں کی کہ گاڑی ملزم چلا رہا تھا۔

گواہوں کے مطابق پولیس نے ان پر ملزم کو کیس میں نامزد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، پراسیکیوشن ملزم کا جرم سے تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

عبدالمجید اچکزئی کی رہائی کے فیصلے نے نئے سوالات اٹھادیئے

کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کی دن دہاڑے، گاڑی کی سیدھی ٹکر سے شہادت کے مقدمے میں سابق رکن اسمبلی مجید خان اچکزئی باعزت بری ہوگئے، ان کی رہائی کے فیصلے نے بلوچستان کے لاء ڈپارٹمنٹ کے لیے نئے سوالات کھڑے کردیئے۔

عدالت نے دو سال بعد مجید خان کو شک کا فائدہ دے دیا۔

فیصلے نے بلوچستان کے لاء ڈپارٹمنٹ کے لیے نئے سوالات اٹھادیئے۔ گواہ منحرف ہوئے تو ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟، گاڑی سابق رکن اسمبلی نہیں چلارہے تھے تو سارجنٹ کو ٹکر کس نے ماری؟

کیس کے قانونی پہلوؤں اور پولیس تفتیش میں کوتاہی کا ذمے دار کون ہے؟

تازہ ترین