• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیروت کی تباہ بندرگاہ سے مزید 4 ٹن امونیم نائٹریٹ برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اگست کے اوائل میں ہونے والے دھماکوں‌کے بعد حکام نے تباہ شدہ بندرگاہ کے ملبے سے دھماکہ خیز مواد امونیم نائٹریٹ کی مزید 4 ٹن مقدار برآمد کی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد بیگوں میں ڈالا گیا تھا۔ عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق بندرگاہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے امونیم نائٹریٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ انجینئرنگ رجمنٹ کے یونٹوں نے فوج کے بلاسٹنگ زون میں دھماکہ سے تباہ کردی۔ جمعرات کی شام لبنانی فوج نے انکشاف کیا کہ اسے بیروت بندرگاہ کے دروازے کے قریب چار کنٹینروں کے اندر بھاری مقدار میں امونیم نائٹریٹ ملی ہے جو 4 اگست کے دھماکے سے عمارتوں کے ملبے تلے دب گیا تھا۔ چار اگست کو بیروت بندرگاہ پرہونے والے خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں 191 افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین