اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پی ایس ایل لائیو سٹریمنگ معاہدے کیخلاف دائر کی گئی آئینی درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف دائر کی گئی چیمبر اپیل مسترد کر دی ہے ،درخواست گزار ،شکیل شیخ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کی تھی،سوموار کے روز جسٹس مشیر عالم نے اپیل کی اپنے چیمبر میں سماعت کی اور خارج کردی ،یاد رہے کہ درخواست گزار شکیل شیخ نے پی ایس ایل فائیو لائیو سٹریمنگ معاہدے کو ایک آئینی درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،تاہم رجسٹرار آفس نے متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگاکر درخواست واپس کردی تھی ،جس کے خلاف انہوںنے یہ چیمبر اپیل دائر کی تھی ۔