• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری سے نقدی و موبائل چھیننے والے دوڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ نیو ٹاون پولیس نے شہری سے نقدی و موبائل چھیننے والے دوڈاکوؤں فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار3 ملزموں کا تعاقب شروع کیا تو اس دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرا رہوگیا۔ ملزمان کی شناخت عدنان اورسلیمان کے نام سے ہوئی۔
تازہ ترین